چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس انورخان کاسی آج ریٹائرہوجائیں گے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے اعزازمیں آج فل کورٹ ریفرنس کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ فل کورٹ ریفرنس کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔
تقریب میں اسلام آباد ہائی کورٹ اورڈسٹرکٹ کورٹ کے ججز صاحبان شرکت کریں گے۔ جسٹس اطہرمن اللہ نئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ جسٹس اطہر من اللہ کی حلف برداری کی تقریب کل بروز بدھ ایوانِ صدر میں ہوگی۔
نئے چیف جسٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججزکی تعداد4رہ گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی 3اسامیاں خالی ہوچکی ہیں۔