خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس انورظہیرجمالی آشوب چشم کے عارضے میں مبتلا

اسلام آباد:(اے پی پی)چیف جسٹس انور ظہیر جمالی آشوب چشم کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں.چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے پولی کلینک اسپتال میں آنکھوں کا معائنہ کرایا جہاں ڈاکٹر اشوک نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور علاج تجویز کیا. ڈاکٹروں کے مطابق اسلام آباد میں پولن الرجی کی وجہ سے آنکھوں میں خارش اور الرجی کی بیماری پھیل رہی ہے، حالیہ دنوں میں ہونے والی بارشوں کے بعد پولن الرجی کا باعث بننے والے عوامل میں مزید تیزی آئے گی۔