خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس صاحب، حکومت کی کارکردگی جانچنا عوام کا کام ہے: احسن اقبال

چیف جسٹس صاحب

چیف جسٹس صاحب، حکومت کی کارکردگی جانچنا عوام کا کام ہے: احسن اقبال

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے لیپ ٹاپ اور ہیلتھ کارڈز اسکیم پر شہبازشریف کی تصاویر کا نوٹس لینے پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس نے لیپ ٹاپ اسکیم پر شہبازشریف کی تصویر کا ازخود نوٹس لے لیا سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عزت مآب چیف جسٹس صاحب، پنجاب حکومت کی کارکردگی جانچنا آئندہ انتخابات میں پنجاب کے عوام کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب، آپ عام انتخابات سے قبل اس طرح کے بیانات کیسے دے سکتے ہیں؟ کیا عدلیہ ایک سیاسی جماعت ہے؟
احسن اقبال کا ٹوئٹ: ٹوئٹر اسکرین شاٹ
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور آصف زرداری اس طرح کےبیانات دےسکتےہیں، عدلیہ کاسیاست زدہ ہونا ہمارا مشترکہ نقصان ہوگا۔