خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس نے سندھ میں ڈبے کے ناقص دودھ کی فروخت کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے سندھ میں ڈبے کے ناقص دودھ کی فروخت کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیف جسٹس پاکستان نے سندھ میں ڈبے کے ناقص دودھ کی فروخت کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے دودھ کی پیداوار کے لیے بھینسوں کو ٹیکے لگانے پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے۔ جب کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ناقص دودھ کی فروخت کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ کیمیکل کو دودھ بتا کر نہیں بیچنے دیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان نے سندھ میں ڈبے بھی کے ناقص دودھ کی فروخت کا نوٹس لے لیا ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ناقص دودھ کی تیاری اور فروخت کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رجسٹرار کے مطابق کیس کی سماعت ہفتے کے روز کراچی رجسٹری میں ہوگی۔

……………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…زینب کے سفاکانہ قتل پرجے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی

قصور:(ملت آن لائن)زینب کے سفاکانہ قتل پرجے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی،قصور واقعے پر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن ابو بکر خدا بخش کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔ قصور میں 8 سالہ زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل کے واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن ابو بکر خدا بخش کی سربراہی میں جی آئی ٹی تشکیل دے دی۔ جے آئی ٹی 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی جب کہ پنجاب حکومت نے ننھی بچی کے ورثا کو مفت قانونی معاونت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں؛ احتجاج کرنے والوں پر پولیس فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، واضح رہے کہ قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے قتل کرکے بچی کی لاش کو کچرا کنڈی میں پھینک دیا تھا جس کے خلاف قصور میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔