خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس نے پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے

چیف جسٹس نے پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس اور املاک کا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس اور املاک کا ازخود نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ میں غیر قانونی پلاٹس کو رہائشی پلاٹ میں تبدیل کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بیرون ملک پڑی پاکستانیوں کی غیر قانونی رقوم ملکی اثاثہ ہے جسے واپس لانا ہے، بادی النظر میں ایسی رقوم غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی اور بھیجی گئی۔ اعلیٰ عدالت نے کہا کہ اکثر پاکستانیوں کے ملک سے باہر بینک اکاؤنٹس ہیں اور بیرون ملک رقوم بھیجے جانے سے ملک میں عدم توازن پیدا ہوا۔چیف جسٹس نے پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس کا ازخود نوٹس لیا چیف جسٹس نے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس اور املاک کا از خود نوٹس لیتے ہوئے مرکزی بینک، ایف بی آر اور ایس ای سی پی سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا جب کہ عدالت نے وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کو معلومات شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت دو ہفتے کے بعد خصوصی بینچ کرے گا۔