خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس پاکستان کا افسوس کا اظہار

حیدرآباد: (ملت+اے پی پی) حیدرآباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے الواداعی عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب چالیس برس قبل حیدرآباد میں اپنے وکالت کے پیشے کا آغاز کیا تو اس وقت وکلاء کی قابلیت دیدنی تھی جس کا آج فقدان نظر آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلا پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو دل جمعی کے ساتھ ادا کریں اور سائلین کے اعتماد پر پورا اتریں۔ انہوں نے کہ آج عدالتی نظام مسائل کا شکار ہے لیکن ججوں کی بھرتیاں اہلیت کی بنیاد پر کی جاری ہیں۔