خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس کا جنگ گروپ کی خبر کا نوٹس میر شکیل آج وضاحت کے لیے طلب

چیف جسٹس کا

چیف جسٹس کا جنگ گروپ کی خبر کا نوٹس میر شکیل آج وضاحت کے لیے طلب

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے جنگ گروپ کی خبر کا نوٹس لے کر وضاحت طلب کرلی ہے۔ مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جنگ گروپ کی رپورٹنگ کا نوٹس لیتے ہوئے جیو ٹی وی کے رپورٹرکو کہا کہ قیوم صدیقی صاحب جنگ گروپ کوکیا ہوا ۔میرے حوالے سے غلط رپورٹنگ کی جا رہی ہے، میں نے کب کسی کے منتخب ہونے کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے کہا جنگ گروپ اچھا خاصا اخبار تھا لیکن لگتا ہے اب اسے کچھ ہوگیا ہے، رانا ثنا اللہ کے بیان کی کل بھی تردید کی، چیف جسٹس نے کہا میر شکیل الرحمان کو کل (آج منگل کو) بلا لیں، مجھے ہر صورت وضاحت دیں، چار دن اخبار بند کرائیں گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ عدالت کے استفسار پر نمائندہ جیو نے بتایا کہ جنگ گروپ کے پبلشر میر شکیل الرحمان ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ کل آکر وضاحت دیں۔عدالت کے استفسار پر نمائندہ جیو نے بتایا کہ جنگ گروپ کے پبلشر میر شکیل الرحمان ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ کل آکر وضاحت دیں۔