خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس کا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 نومبر کو طلب کر لیا۔اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ میں نئے ایڈیشنل ججز کے لیے پانچ ناموں پر غور ہو گا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس میاں خیل نے دو ججز اور تین وکلا کے نام کمیشن کو ارسال کئے ۔دو سیشن ججز محمد بشیر اور محمد ایوب مروت جبکہ تین وکلا عمر فاروق،مزمل خان اور میاں حسین کے ناموں پر غور ہوگا۔کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو جج صاحبان کو مستقل کرنے پر بھی غور کیا جائیگا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب مینگل کو مستقل کرنے پر غور ہوگا۔