خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس کا جیکب آباد میں ونی کرنیکا نوٹس، رپورٹ طلب

لیڈری

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جیکب آباد میں جرگے کی جانب سے 2 کم سن بچیوں کو ونی کرنے کے معاملے کا ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے جیکب آباد کے گاؤں کریم بخش میں 2 کم سن بچیوں کو ونی میں دینے کے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ جرگے نے ایک تنازع پر ہاشم کو مخالف فریق کو 13 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا تھا، بچیوں کے والد ہاشم کے مطابق جرگے کے فیصلے پر انہوں نے 7 لاکھ روپے ادا کردیے ہیں تاہم 5 روز قبل جرگہ کے میں شامل افراد نے بقیہ رقم ادا نہ کرنے پر میری دونوں بیٹیوں کو ونی کرنے کا کہا تاہم 3 دن پہلے بچیوں کے والد محمد ہاشم نے ونی قرار دی گئی بیٹیوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی تھی۔دوسری جانب بچیوں کی والدہ مسمات پٹھانی کی مدعیت میں جرگے سرپنچ عبدالغفار کھوسہ، رضا محمد، احمد کھوسہ سمیت 8 افراد کے خلاف کریم بخش تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس کارروائی کے بعد جرگہ سرپنچ عبدالغفار کھوسہ اور رضا محمد سمیت احمد کھوسہ کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔