خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس کا طیارہ حادثہ پر اظہار ہمدردی

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے طیارہ حادثہ پر سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا‘ اﷲ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ جمعرات کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے طیارہ حادثے کے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ پی آئی اے کی پرواز نمبر661 کو گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حادثہ پیش آیا تھا جس میں جنید جمشید اور ڈی سی چترال سمیت 48لوگ جاں بحق ہوگئے تھے۔ (ن غ)