خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس کا ملتان میں پرانی عدالتیں بحال کرنے کا حکم

چیف جسٹس کا ملتان میں پرانی عدالتیں بحال کرنے کا حکم

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیف جسٹس پاکستان نے ملتان میں پرانی عدالتیں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ ملتان میں گزشتہ دنوں وکلا نے نیو جوڈیشل کمپلیکس میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج کیا تھا اور اس دوران عدالتوں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی تھی جس پر پولیس نے وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرکے کئی وکلا کو گرفتار کیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے آج ملتان جوڈیشل کمپلیکس ازخودنوٹس کیس کی سماعت کی، اس دوران جسٹس ثاقب نثار نے رجسٹرا لاہور ہائیکورٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عجلت میں جوڈیشل کمپلیکس کاافتتاح کرنےکی کیاضرورت تھی، آپ نے کھیتوں میں جاکر جوڈیشل کمپلیکس بنادیا، وکلا کے بیٹھنے کے لیے مناسب بار روم بھی نہیں ہے، وکلا اپنے کلائنٹس کو کہاں بٹھائیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے 10 روز میں پرانی عدالتیں بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ میں نئے جوڈیشل کمپلیکس میں سہولتیں فراہم کی جائیں۔