خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس کا میئر کراچی کو نہر خیام سے قبضہ ختم کرانے کا حکم

چیف جسٹس کا میئر کراچی کو نہر خیام سے قبضہ ختم کرانے کا حکم
کراچی: (ملت آن لائن) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کراچی کی انتظامیہ بغیر کسی ڈر کے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرے۔ میئر کراچی کو نہر خیام سے قبضہ ختم کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کراچی کی نہر خیام کا دورہ، اطراف میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات ختم نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غیرقانونی تعمیرات کے خاتمہ کیلئے آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ بااثر افراد کے اثر و رسوخ اور دھمکیوں کے باعث آپریشن روک دیا۔

میئر کراچی نے چیف جسٹس کو تین سے چار ماہ میں نہر خِیام کی حالت بہتر بنانے کا یقین دلایا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میئر کراچی دھمکیوں کی پروا کیے بنا تجاوزات و غیرقانونی تعمیرات مسمار کر کے نہر خیام کے اطراف گرین بیلٹ بھی بنائیں۔ چیف جسٹس نے منظور کالونی میں نالے کا بھی دورہ کیا اور کچرے کے ڈھیر ختم نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔