خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس کا نجی میڈیکل کالجز کی زیادہ فیسوں کا نوٹس

چیف جسٹس کا نجی میڈیکل کالجز کی زیادہ فیسوں کا نوٹس
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے نجی میڈیکل کالجوں کی جانب سے زیادہ داخلہ فیس وصول کرنے کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے نجی میڈیکل کالجوں کی جانب سے زیادہ داخلہ فیس وصول کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔ علاوہ ازیں عدالت عظمیٰ کے ترجمان شاہد حسین کمبوہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس پر نوٹس لیا ہے جب کہ سپریم کورٹ نے ڈیرہ غازی خان پولیس کو 16 سالہ اغوا ہونیوالی لڑکی کی بازیابی کیلیے آخری موقع دیدیا۔ جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل2 رکنی بینچ نے پیر کو سماعت کی۔ جسٹس اعجاز افضل خان نے بچی برآمد نہ ہونے پرپولیس حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس کیلیے آخری موقع ہے۔ عدالت نے مزید سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی۔ لڑکی کے والد عبدالمجید نے سپریم کورٹ میں بازیابی کیلئے درخواست دائرکر رکھی ہے، عاصمہ مجیدکو 12مئی 2015 ء کو ڈیرہ غازی خان کے تھانہ کالا کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔