خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس کا پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

چیف جسٹس کا پائلٹس

چیف جسٹس کا پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

کراچی:(ملت آن لائن)چیف جسٹس پاکستان نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈی جی سول ایوی ایشن پائلٹس کی ڈگریوں سے متعلق طلب کیا۔ پی آئی اے سے جعلی ڈگری پر برطرف پائلٹ دیگر ائیرلائنز کے طیارے اڑانے لگے دوران سماعت چیف جسٹس نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ پائلٹس کے پاس اصل ڈگری ہے یا جعلی؟ ہم ان کی تصدیق کس سے کرائیں؟ چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ پائلٹس کی ڈگریوں کی بھی تصدیق کرائی جائے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ڈی جی سول ایوی ایشن سے ایسے پائلٹ کی تفصیلات طلب کی تھیں جن کے خلاف جعلی ڈگری رکھنے پر تحقیقات کی گئیں۔

………………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…شیخ رشید کی نااہلی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور:(ملت آن لائن) ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کرخارج کردی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ شیخ رشید نے متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں اپنی قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں وہ اپنے بیان سے مٗکر گئے اور استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔
شیخ رشید کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان
درخواست گزار نے استدعا کی کہ ممبر قومی اسمبلی نے استعفیٰ سے متعلق عوام سے جھوٹ بولا اور اپنی اس غلط بیانی پر وہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے اہل نہیں رہے۔ عدالت شیخ رشید کو قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل قرار دے۔ عدالت نے شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست خارج کردی۔
شیخ رشید استعفیٰ کا شوشہ چھوڑ کرخود دبئی چلے گئے