خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس کے حکم پر اسحاق ڈار کے گھر کے باہر پارک اصل شکل میں بحال

یف جسٹس کے حکم

چیف جسٹس کے حکم پر اسحاق ڈار کے گھر کے باہر پارک اصل شکل میں بحال

لاہور:(ملت آن لائن) چیف جسس پاکستان کے حکم پر اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے باہر سڑک ختم کرکے پارک کو اصل شکل میں بحال کردیا گیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے باہر پارک کی جگہ پر سڑک کی تعمیر سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام نے چیف جسٹس کو بتایا کہ پارک کو اصل حالت میں بحال کرلیا گیا ہے۔ لاہور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کے عملے نے سابق وزیر خزانہ کے گھر کے باہر غیر قانونی طور پر قائم کی گئی دو رویہ سڑک کو ختم کرکے پارک کو اصل شکل میں بحال کیا۔ ایل ڈی اے حکام نے پارک کی بحالی سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جس کے مطابق پارک کی بحالی پر 49 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔
پارک اکھاڑنے کا کیس: اسحاق ڈار سے پیسے لیکر پارک اور سڑک بحال کرنے کا حکم
اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بچےپارک میں اسی طرح کھیلیں جیسے پہلے کھیلتے تھے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اپنی درخواست میں اسحاق ڈار نےپارک ختم کرنےکی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ عدالت نے اسحاق ڈار کی جانب سے جمع کرایا گیا چیک ایل ڈی اے کے حوالے کیا اور از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس نے 22 مارچ کو سماعت کے موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے کو 10 روز میں پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پارک کی جگہ سڑک بنانے اور سڑک کی جگہ دوبارہ پارک بنانے کا خرچہ اسحاق ڈار سے لیں۔