خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس کے ڈائس پر مکا مارنے پر خاتون کی معافی

چیف جسٹس کے ڈائس پر مکا مارنے پر خاتون کی معافی

چیف جسٹس پاکستان خاتون کے ڈائس پر مکا مارنے پر ناراض ہوگئے اور کہا کہ میں آپ لوگوں کے لیے نکلا ہوں مگر آپ نے توہین عدالت کی ہے، جس پر خاتون نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں لاپتہ افراد کے معاملےپر کیس کی سماعت ہوئی ۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ہر لاپتا شخص کے ایک ایک رشتے دار کو عدالت میں بلالیا۔اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود اکثر خواتین نے اپنے لاپتہ افرادکی یاد میں زار و قطار رونا شروع کر دیا جس پر کمرہ عدالت میں شور شرابہ اور چیخ و پکار شروع ہوگئی۔ایسے میں ایک خاتون نے روسٹرم پر مکا مارا ۔

چیف جسٹس نے اس حرکت پر خاتون سے کہا کہ آپ غیر مشروط معافی مانگیں جس پر خاتون نے معافی مانگ لی۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کی جگہ کوئی مرد ہوتا تو میں اسے جیل بھیج دیتا۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مجھے قوم کی بیٹیوں سے اس بد تہذیبی کی توقع نہیں تھی، آج ابھی درخواستوں نہیں سنوں گا۔ جس کے بعد انہوں نے کیس سے جڑی تمام درخواستوں پر کارروائی کا حکم دے دیا ۔