خبرنامہ پاکستان

چینی باشندوں کی سیکیورٹی

کراچی: (ملت+اے پی پی) ملک میں جاری مختلف منصوبوں اور نجی کمپنیوں میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے بنائے گئے یونٹ میں مزید 800 اہلکاروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ ریکروٹمنٹ کا عمل بھی جلد شروع کردیا جائیگا ، اس طرح مذکورہ یونٹ میں ریٹائرڈ فوجیوں سمیت مجموعی طور پر اہلکاروں کی تعداد 2 ہزار ہوجائیگی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں جاری مختلف منصوبوں اور نجی کمپنیوں میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے بنائے گئے یونٹ میں مزید اہلکاروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں سندھ پولیس کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ کراچی میں عمومی طورپر 1500سے 1800چینی باشندے موجود رہتے ہیں ، لیکن ویک اینڈ پر دیگر مقامات پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی کراچی آمد سے ان کی تعداد 4500 تک جا پہنچتی ہے ۔