خبرنامہ پاکستان

چینی سرحد پر پھنسے 28 مزید پاکستانی سیاح وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد:(آئی این پی ) لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چین کی سرحد پر گزشتہ 2 ہفتے سے پھنسے 28 مزید پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ چین کی سرحد پر پھنسے مزید 28 پاکستانی سیاح چینی ایئر لائن کی پرواز 6007 کے ذریعے اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے تو بڑی تعداد میں ان کے اہل خانہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ 2 ہفتے قبل چین سے آتے ہوئے 37 پاکستانی سیاح پاک چین سرحد پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنس کر رہ گئے تھے لیکن میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد پاکستانی حکام نے سیاحوں کی بحفاظت واپسی کے لئے چین کے حکام سے رابطہ کیا جس کے بعد پہلے مرحلے میں 9 اور دوسرے مرحلے میں مزید 28 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔