خبرنامہ پاکستان

چین اور پاکستان کے مابین مشترکہ انسداد دہشت گردی کمانڈ سسٹم کے حوالے سے مذاکرات

بیجنگ(ملت + آئی این پی) چین کی خصوصی فورسز کے سینئر آفیسر یانگ باؤ منگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین مشترکہ انسداد دہشت گردی کا کمانڈ سسٹم تشکیل دینے کے لئے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق دونوں ممالک کے مابین مشترکہ انسداد دہشت گردی کا نظام تشکیل دینے کیگفتگو پاکستان اور چین کے مابین حال ہی میں منعقد ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران ہوئیں جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لئے باہمی تعاون کو مضبوط کرنا تھا ۔ فوجی مشقوں کے انعقاد سرحدی علاقے میں ہوا جس میں دونوں ممالک کے خصوصی افواج کے ایلیٹ کمانڈو نے شرکت کی۔ مشقوں کے دوران تربیتی پروگرامز سمیت مسلح گاڑیوں کی چارجنگ ، کومبنگ آپریشن ، گلیوں میں لڑائی اور دہشت گردوں کا محاصرہ کرنے کے حوالے سے سرگرمیاں شامل تھیں ۔چینی اور پاکستانی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کا نظام تشکیل دینے کے لئے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ۔مشقوں سے دونوں افواج کو دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کے لئے استعداد کار کو بہتر بنانے کا موقع ملا ۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی افواج نے مشقوں کے دوران پاکستانی فوجیوں سے مفید چیزیں سیکھیں ۔