خبرنامہ پاکستان

چین میں پھسنےپاکستانیوں کی واپسی کےلیےشاہین ائیرلائنزکاطیارہ اڑان نہ بھرسکا

چین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئےشاہین ائیرلائنز کا طیارہ روانہ نہیں ہوسکا۔

چین میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا معاملہ ابھی تک حال نہیں ہوسکا۔لاہورسے شاہین ائیرلائنز کا طیارہ چین روانہ نہیں ہوسکا۔ شاہین ائیرویزکاکہناہےکہ طیارے کا انتظام کررہے ہیں، جلد روانہ کردیا جائےگا۔

گذشتہ روزسول ایوی ایشن نےشاہین ایئرکواڑان بھرنےکی اجازت دےدی تھی۔سول ایوی ایشن نےکہاتھاکہ شاہین ائیرلائن کاطیارہ رات3بجےگونزوروانہ ہوگا اوریہ طیارہ پاکستانی وقت کےمطابق6بجےلاہورپہنچےگا۔

گزشتہ5روزسےپاکستانی گونزومیں محصورہیں۔اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ نے کہا تھاکہ چین میں پھنسے شاہین ائیرکےمتاثرہ پاکستانی مسافروں کو نکالنے کیلئے اقدامات کر لئے گئے ہیں۔260 میں سے 214 مسافروں کو دیگر پروازوں سے پاکستان لایا جا چکا ہے۔دفترخارجہ کاکہناتھاکہ صرف 46 مسافر چین میں رہ گئے ہیں۔

واضح رہےکہ شاہین ائیرلائن کی بدنظمی کے باعث دوسو پاکستانی چینی ایئرپورٹ پر پھنس گئے جن میں بھکر کے تین طلبہ بھی شامل ہیں ۔ چینی شہر وانگزو میں پھنسے متاثرین کے مطابق انھیں انتیس جولائی کوشاہین ایئرسے پاکستان واپس آنا تھا لیکن فلائٹ روانہ ہی نہ ہوئی، اکثر پاکستانیوں کے ویزوں کی میعاد ختم ہوگئی اورگرفتاری کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا۔

ترجمان شاہین ایئرلائن کےمطابق مسافروں کو پرواز منسوخی کا پہلےہی آگاہ کردیاتھا ہوٹل اورواپسی کےٹکٹ ریفنڈ کرچکے ہیں۔

سول ایوی ایشن نے واجبات کی عدم ادائیگی پر شاہین ایئر کی سعودی عرب کےعلاوہ پروازوں پر پابندی لگارکھی ہے۔