خبرنامہ پاکستان

چین پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کریگا

اسلام آباد:(اے پی پی)پاک چائنا اقتصادی راہداری کے تحت چین پاکستان کو چار ارب بیس کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا، قرضہ دو موٹرویز کی تعمیر پر خرچ کیا جائے گا۔ پشاور سے کراچی اور کے کے تھاکوٹ سے حویلیاں تک موٹروے کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے چین پاکستان کو چار ارب بیس کروڑ ڈالر قرضہ دے گا۔ دونوں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کے لیے معاہدے پر دستخط آئندہ ہفتے ہوں گے۔ جس کے بعد چائنا ایگزم بینک پاکستان کو یہ قرضہ فراہم کرے گا، بینک پشاور سے کراچی تک موٹروے کی تعمیر کے لیے دو ارب اسی کروڑ ڈالر جبکہ کے کے تھاکوٹ سے حویلیاں منصوبے کے لیے ایک ارب اڑتیس کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔ پشاور سے کراچی تک موٹروے کی تعمیرکے بعد گوادرپورٹ کا رابطہ راولپنڈی، ملتان، اسلام آباد، لاہور، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک قائم ہو جائے گا۔