خبرنامہ پاکستان

چین کے ڈاکٹرکراچی کے 500 مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کریں گے

چین کے ڈاکٹرکراچی کے 500 مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کریں گے
کراچی:(ملت آن لائن) پاک چین اقتصادی راہداری کے بعد پاک چین طبی راہداری کا بھی آغاز کردیا گیا طبی راہدری کے پہلے مرحلے میں ماہ جنوری کے دوران کراچی کے 500 مریضوں کی آنکھوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ یہ بات پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے صحافیوں سے گفتگو میں کہی انھوں نے کہا کہ پاکستان میں پاک چین دوستی کی ایک نئی مثال قائم کی جا رہی ہے۔پاکستان آئی بینک سوسائٹی اسپتال نارتھ کراچی میں چین سے آئی ہوئی 8 رکنی ٹیم 500 افراد کی آنکھوں کا معائنہ کرکے ان کے سفید موتیے کا آپریشن کرے گی پریس کانفرنس میں پاکستان آئی سوسائٹی اسپتال کے ڈاکٹر قاضی واثق سمیت ڈاکٹر احمد بھیمانی اور چینی وفد موجود تھا ۔ پی ایم اے کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران ہومی چی کی قیادت میں آنے والے وفد نے پاکستان کو صحت کے شعبے میں چین کی جانب سے ہمیشہ مدد کی یقین دہانی کرائی ہومی چی نے کہا کہ چین کی جانب سے کراچی میں پہلی بار آنکھوں کا مفت طبی کیمپ لگایا جارہاہے جس میں 10 سے 24 جنوری تک 500 آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن ہوگا پاک چین طبی راہداری کا یہ منصوبہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور چائنا میڈیکل ایسوسی ایشن کے اشتراک کے تسلسل کا حصہ ہے تاکہ پاک چین طبی راہدری کو مضبوط اور فعال بنایا جاسکے۔اس سلسلے میں انٹرنیشنل ہیلتھ ایکسچینج کوآپریشن سینٹر چین کا وفد کیمپ کی اجازت لینے پاکستان آیا ہے یہ اپنی نوعیت کی پہلی سرگرمی ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید نئی راہیں ملیں گی ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ چین کی جانب سے صرف آنکھوں کے علاج کا کیمپ نہیں لگایا جارہا بلکہ یہ ایک کڑی ہے جس کے بعد کئی امراض کے لیے چین کی جانب سے علاج کی پیشکش آئی ہے ڈاکٹر قاضی ایم واثق نے بتایا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے تحت ایسی سرگرمیوں سے سے دونوں ممالک میں طبی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا طبی ماہرین نے اس موقع پر بتایا کہ کراچی میں ہی نہیں چین کی جانب سے ملک کے تمام حصوں میں جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔