خبرنامہ پاکستان

ڈار نے وزیر اعظم کو خط بھیج دیا

ڈار نے وزیر اعظم کو خط بھیج دیا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پہنچ گئی وہ چٹھی تھا جس کا انتظار۔ بیمار اسحاق ڈار کی کام پر واپسی دشوار ہو گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے لندن سے وزیر اعظم کو چٹھی بھیج دی ہے اور کچھ مزید دنوں کی چھٹی مانگ لی ہے۔ وزیر خزانہ کے ہاتھ سے پاک روس مشترکہ کمیشن کی سربراہی بھی جاتی رہی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ اہم ذمہ داری وزیر دفاع کو سونپ دی ہے۔ وزیر اعظم نے اسحاق ڈار کی 3 ماہ کی چھٹی کی درخواست منظور کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اگر اسحاق ڈار تین ماہ میں واپس نہیں آتے تو پھر کسی اور نام پر غور کیا جائے گا، اب 28 نومبر تک ڈھائی ارب ڈالر کے سکوک اور یورو بانڈز کی بولیوں کی منظوری شاہد خاقان عباسی خود دیں گے۔ وزیر خزانہ کے چھٹی پر جانے کی خبر ایک روز پہلے دیدی تھی اور یوں اپنے ناظرین کو سب سے باخبر رکھنے کی روایت برقرار رکھی۔