خبرنامہ پاکستان

ڈاسن شناکا بال ٹیمپرنگ میں ملوث پائے گئے

ڈاسن شناکا بال ٹیمپرنگ میں ملوث پائے گئے
ناگپور:(ملت آن لائن) سری لنکن آل راؤنڈر ڈاسن شناکا بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں حرکت ٹی وی پر آنے کی وجہ سے 75 فیصد میچ فیس سے ہاتھ دھونا پڑے، 3 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی کھاتے میں ڈال دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کیدوران سری لنکن آل راؤنڈر ڈاسن شناکا کو اس وقت بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جب ٹی وی پر انھیں گیند کی سلائی کے قریب سے تین مرتبہ کچھ نوچتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ واقعہ بھارتی اننگز کے 50 ویں اوور کے دوران پیش آیا تھا۔
امپائرز جوئیل ولسن، رچرڈ کیٹل برو، نائیجل لونگ اور سی شمس الدین کی جانب سے یہ معاملہ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر میچ ریفری ڈیوڈ بون کے علم میں لایا گیا۔ جنھوں نے شناکا کو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈیکٹ کے آرٹیکل 2.2.9 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا، یہ آرٹیکل گیند کی ساخت کو تبدیل کرنے سے متعلق ہے۔
بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں حرکت ٹی وی پر آنے کی وجہ سے 75 فیصد میچ فیس سے ہاتھ دھونا پڑے، 3 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی کھاتے میں ڈال دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کیدوران سری لنکن آل راؤنڈر ڈاسن شناکا کو اس وقت بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جب ٹی وی پر انھیں گیند کی سلائی کے قریب سے تین مرتبہ کچھ نوچتے ہوئے دیکھا گیا۔