خبرنامہ پاکستان

ڈان لیکس اور پانامہ لیکس آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے: امتیاز اعوان

مظفرآباد (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف ہیومن رسیورس کے چیئرمین فخر کوٹلہ ملک امتیاز اعوان نے کہا ہے کہ ڈان لیکس اور پانامہ لیکس آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے ،مریم نواز ،کپٹن (ر) صفدر کا اپنے خاندان سمیت لندن فرار ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ مسلم لیگ ن کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ملک امتیاز اعوان نے مزید کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ کا کینٹ گریژنی لاہور میں فوجی جوانوں سے خطاب اور چیف جسٹس آف پاکستان کا خطاب میں دونوں راہنماؤں نے واضح طورپر اپنا موقف بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو کرپشن کرنے والوں کا ساتھ دینگے اور نہ ساتھ دینے دینگے۔جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملکی سلامتی اور عوامی خوشحالی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو اگر ختم نہ کرسکا تو عہد سے مستعفی ہوجاؤں گا۔جیسے الفاظ نے مسلم لیگ کی قیادت کے لیے سرخ بتی جلادی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر میں قائم جولوٹھپے کی حکومت اب عوام کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتی عوام کسی صورت عدلیہ اور فوج کے خلاف صف آراء نہیں کیے جاسکتے پاکستان سمیت آزادکشمیر میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہونا شروع ہوچکا ہے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری عوامی آواز بن چکے ہیں۔جبکہ پاکستان میں عمران خان کا جنوں سروں پر چڑھ کر بول رہا ہے۔