خبرنامہ پاکستان

ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پرلانے کی درخواست پراعتراضات کے خلاف اپیل خارج

ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پرلانے کی درخواست پراعتراضات کے خلاف اپیل خارج

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پرلانے کی درخواست پر اعتراضات کے خلاف اپیل خارج کردی۔ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارنے ڈان لیکس پرتحقیقاتی رپورٹ منظرعام پرلانے کی بریگیڈیئر(ر) محمد عربی کی درخواست پر چیمبرمیں سماعت کی۔ چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو پھربرقراررکھتے ہوئے ڈان لیکس کی رپورٹ منظرعام پر لانے کی درخواست پر اعتراضات کے خلاف اپیل خارج کردی۔ واضح رہے کہ رجسٹرارآفس نے درخواست پرمتعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا۔
………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے….جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اثاثے منجمد

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے آپریشنز حکومتی تحویل میں لے کر دونوں تنظیموں کے اثاثے منجمد کردیئے۔ وفاقی حکومت نے پہلے جماعت الدعوۃ اور اس کے ذیلی اداروں کو عطیات اور چندہ دینے پر مکمل پابندی عائد کی تھی جب کہ گزشتہ روز اس کے منقولہ، غیر منقولہ اور انسانی وسائل پر پابندی لگاتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کی ہدایت کی۔
جماعت الدعوۃ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اثاثے منجمد کرنے کی ہدایت
وزارت داخلہ نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعت الدعوۃکے تمام آپریشنز اسلام آباد انتظامیہ اور پنجاب حکومت کے حوالے کردیئے، ان میں کچھ اسکول اور مدارس بھی شامل ہیں۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعت الدعوۃ سے منسلک 69 افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں، دونوں جماعتوں کی ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کی رقم بھی منجمد کردی گئی جب کہ 70 افراد کے خلاف 141 کیسز کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ دونوں تنظیموں کی 170جائیدادیں تحویل میں لے کر ایمبولینسز انجمن ہلال احمر کے سپرد کردی گئی ہیں، جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن سے وابستہ 40 ویب سائٹس بھی بند کردی گئی ہیں۔ جب کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے امریکا اور فرانس سے بھی دونوں تنظیموں کی ویب سائٹس بلاک کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ وزیراعظم کو اس حوالے سے دوروز قبل بریفنگ بھی دی گئی ہے۔