خبرنامہ پاکستان

ڈان لیکس معاملہ منطقی انجام تک پہنچ چکا، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد(ملت آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے ڈان لیکس ماضی کا حصہ بن چکا اب اس سے بڑی چیزوں پر سوچنا چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال نے گزشتہ دنوں آگ سے متاثرہ ہونے والے اسلام آباد کے سستا بازار کا دورہ کیا۔

اس موقع میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملے میں فوجی اور سیاسی قیادت نے مل کر تحقیقات کیں اور دونوں اداروں کے اتفاق رائے سے وہ معاملے اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا ہے، اس لیے ڈان لیکس ماضی کا حصہ ہے ہمیں اس سے بڑی چیزوں پر سوچنا چاہیے۔