خبرنامہ پاکستان

ڈان لیکس پر کل یا پرسوں تفصیلی نوٹیفکیشن

کراچی: (ملت آن لائن) شہر قائد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈان لیکس پر تفصیلی نوٹیفکیشن کل یا پرسوں جاری ہو گا، نوٹیفکیشن وزارت داخلہ جاری کریگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے آج بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ہر سطح پر اظہار رائے کی آزادی دی ہے، ہم نے آزادی اظہار رائے کو فروغ دیا ہے، واقعہ کو رپورٹ ضرور کرنا چاہئے لیکن تخلیق نہیں، اظہار رائے کی آزادی کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے، ڈان لیکس پر کمنٹ کرنا غیرمناسب ہو گا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عوام میں سنسنی خیز خبروں کی اہمیت کم ہوتی جا رہی ہے۔ –