خبرنامہ پاکستان

ڈاکٹرزنوازشریف کی صحت سےمطمئن ہیں: شہباز

لندن:(آئی این پی) ہسپتال میں زیرعلاج وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ملاقات کے بعد میڈٰیا کو بتایا کہ وزیر اعظم صحتیاب ہو رہے ہیں، ڈاکٹرز بھی بہت مطمئن ہیں، انہوں نے چہل قدمی بھی کی ہے۔ شہباز شریف نے کہا امید ہے وزیر اعظم چند دنوں میں گھر منتقل ہو جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعائیں مانگنے والے کروڑوں لوگوں کے شکرگزار ہیں۔