خبرنامہ پاکستان

ڈاکٹرطاہرالقادری کی وطن واپسی

اسلام آباد/ٹورنٹو: (ملت+آئی این پی )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری وطن واپس آرہے ہیں۔ ان کا کراچی میں قیام کا شیڈول جاری کردیاگیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طاہر القادری 4دسمبر کو صبح 4 بجے کراچی پہنچیں گے۔صبح 5بجے خواجہ ہاؤس پر میڈیاسے گفتگو کریں گے۔ طاہرالقادری 4 دسمبر کو شام7 بجے نشترپارک میں میلادکانفرنس سے خطاب کریں گے۔پانچ دسمبر کو طاہر القادری کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران اہم اعلان کرینگے۔پانچ دسمبر کو طاہر القادری اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کرینگے۔6دسمبر کو علماء سے طاہر القادری کاخطاب ہوگا جس میں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔چھ دسمبر دوپہر کوطاہرالقادری کی جانب سے میڈیانمائندگان کے اعزاز میں ظہرانہ دیاجائے گا۔طاہرالقادری چھ دسمبر کی شام کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہونگے۔کراچی روانگی سے قبل پیرسن ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی تیسری شادی میں کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی عمران خا ن سے کوئی رابطہ ہوا ہے۔عمران خان اور تحریک انصاف سے تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان سے تعلقات میں کوئی فرق نہیں پڑا ، تعلقات پہلے جیسے ہیں کم یا زیادہ نہیں ہوئے۔