خبرنامہ پاکستان

ڈاکٹرطاہرالقادری7 روزہ دورے پر بھارت روانہ

کٹھمنڈو:(اے پی پی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سات روزہ دورے پر بھارت روانہ ہوگئے۔ڈاکٹر طاہرالقاد ر ی عالمی صوفی کانفرنس میں شرکت کرینگے اور حضرت خواجہ اجمیر شریف کے مزار پر بھی حاضری دیں گے۔ترجمان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری آج صبح کینیڈا سے غیرملکی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے بھارت روانہ ہو گئے ،وہ براستہ دبئی رات گئے دہلی پہنچیں گے۔ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری دہلی میں ہونیوالی عالمی صوفی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔قیام کے دوران بھارت میں موجود منہاج القرآن کے ممبران سے ملاقاتیں کریں گے۔ آخر میں حضرت خواجہ اجمیر شریف کے مزار پر حاضری دیں گے۔عوامی تحریک کے سربراہ بھارت میں سات روز قیام کے بعد برطانیہ میں ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔