خبرنامہ پاکستان

ڈاکٹرعاصم کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی

ڈاکٹرعاصم کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی

کراچی:(ملت آن لائن) احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کے خلاف کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق مشیرپٹرولیم ڈاکٹرعاصم عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں گواہ محمد حسین کو پیش کیا گیا، ملزمان کے وکلا نے استغاثہ کے گواہ محمد حسین پرجرح مکمل کرلی۔ دوسری جانب گواہ انورسہتونے سیکیورٹی کے لیے درخواست جمع کرادی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جان کوخطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے، عدالت نے درخواست پرفریقین کونوٹس جاری کردیے۔ احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو24 مارچ سے سے 2 اپریل تک ملک سے باہر جانے کی اجازت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرریفرنس کے مزید گواہوں کوطلب کرلیا اور کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 16 فروری کو عدالت میں نیب کے گواہ حسین کی جانب سے دستاویزات پیش کی گئیں تھیں جس پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے اعتراض کیا تھا کہ گواہ کی پیش کردہ دستاویزات فوٹو کاپی ہیں۔
ںوازشریف رائیونڈ کےبادشاہ اورمیں نارتھ ناظم آباد کا مکین ہوں‘ ڈاکٹرعاصم
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ میرے اوپرجعلی کیسزنوازشریف اینڈ کمپنی نے بنائے، کیسز میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔