خبرنامہ پاکستان

ڈاکٹروں نےوزیراعظم کوکئی مرتبہ چہل قدمی کرائی:مریم

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے وزیراعظم کو ہسپتال کی راہداری میں کئی مرتبہ چہل قدمی کرائی،کئی مرتبہ سیڑھیوں پر چڑھے ،اترے، الحمداللہ وزیراعظم تیزی سے روبہ صحت ہو رہے ہیں۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر اپنے پیغام میں وزیر اعظم کیصحت بارے قوم کو آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ الحمداللہ وزیراعظم تیزی سے روبہ صحت ہو رہے ہیں اور ڈاکٹروں نے وزیراعظم نواز شریف کو ہسپتال کی راہداری میں کئی مرتبہ چہل قدمی بھی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کئی مرتبہ سیڑھیوں پر چڑھے اور اترے بھی ہیں۔(اح)