خبرنامہ پاکستان

ڈاکٹر طاہر القادری لندن روانہ ہوگئے

پنجاب پولیس کی تیاریاں یوں ہی نہیں

لاہور(ملت آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری دو ہفتے پا کستان میں گزرنے کے بعدواپس لندن روانہ ہو گئے۔

ترجمان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادی31 اگست کو واپس وطن لوٹیں گے۔

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں طاہرالقادری نے کہاکہ میں کہیں چھوڑ کر نہیں جارہا اور وطن واپس آؤں گا ۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب دینا ہوگا، سپریم کورٹ نےشریف خاندان کو تیسری بار بےگناہی ثابت کرنے کا موقع دیا ہے، انہیں نیب میں پیش ہونا چاہیے۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ آئین میں ترمیم نہیں کرسکے گی۔