خبرنامہ پاکستان

ڈاکٹر فاروق ستار نے پیپلز پارٹی کو ساس قرار دے دیا

کراچی(اے پی پی )ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستارنے پیپلزپارٹی کو ساس کہا تو رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے ساس کو نانی یاددلادی، ایم کیوایم کی صفائی مہم میں جھاڑو ہی نہیں، سیاسی جملے بازیاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔ ڈاکٹرفاروق ستار نے ایس ایم لا کالج میں گفتگوکرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے گٹھ جوڑ کو کہانی گھر گھر کی بنادیا،کہاکہ پیپلزپارٹی ایم کیوایم کی ساس ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی ساس مسلم لیگ ن ہے، بہو کو ساس کا خیال تو رکھنا ہی پڑتا ہے۔ ادھر رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے ساس، یعنی پیپلزپارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا،کہا، ڈاکٹر عاصم کے بعد نثار مورائی کی گرفتاری سے پی پی کی بنیادیں بری طرح ہل چکی ہیں، لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی گرفتاری، پیپلز پارٹی کو نانی،دادی سمیت تمام بزرگوں کی یاد دلارہی ہے۔