خبرنامہ پاکستان

ڈسٹرکٹ جیل ہری پور میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

ڈسٹرکٹ جیل

ڈسٹرکٹ جیل ہری پور میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

ہری پور:(ملت آن لائن) مردان میں جرگے کے دوران تین افراد کو قتل کرنے والے مجرم سیف الاسلام کو ڈسٹرکٹ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم سیف الاسلام نے 2003 میں ایک جرگے میں موجود افراد پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کر دیا تھا، سیشن کورٹ مردان نے مجرم کو 3 بار پھانسی کی سزا سنائی تھی جس پر مجرم نے سپریم کورٹ میں رحم کی اپیل بھی دائر کی تاہم ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے مجرم کی رحم کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے پھانسی کی سزا کو برقرار رکھا۔
جرگے کے فیصلے پر پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل
جیل حکام نے قانونی ضابطے مکمل کرکے لاش لواحقین کے حوالے کردی۔ مجرم کے لواحقین لاش لے کر اپنے آبائی علاقے روانہ ہوگئے ہیں۔
…………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…پاکستان نے فنانشل ٹاسک فورس کے نئے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کر دیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی حکام کی جانب سے سنجوان کیمپ پر حملے کے الزامات مسترد کرتا ہے۔ تحقیقات سے پہلے ہی پاکستان کو بدنام کرنے کی خاطر الزامات عائد کیے گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی حکام کے سنجوان کیمپ پر حملے کے الزامات مسترد کرتا ہے۔ اوچھے ہتھکنڈوں سے بھارت دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حال ہی میں بھارتی وزیر نے بھی پاکستان کو مورد الزام ٹہرانا وطیرہ قرار دیا۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کے مقابلے کے لیے تیار ہے۔ عالمی برادری بھارتی اقدامات کا نوٹس لے، خطے کے امن کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ بھارت نے خود ہی کٹاس راج یاتریوں کے دورہ پاکستان میں بھی رکاوٹ ڈالی۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ تیونسی ہم منصب کی دعوت پر تیونس کا دورہ کر رہے ہیں۔ دورے کا مقصد باہمی تعلقات کا فروغ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ روس میں طیارہ حادثے پر دلی افسوس ہے۔ پاکستانی حکومت اور عوام روسی حکومت و عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ دفتر خارجہ نے بتایا کہ افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن و استحکام پر مذاکرات ہوئے۔ 3 فروری کو سیکریٹری خارجہ کی قیادت میں پاکستانی وفد مذاکرات میں شریک ہوا۔ 5 شعبوں میں ورکنگ گروپس نے مذاکرات کیے۔ ترجمان کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس عالمی ادارہ ہے جو جی سیون ممالک کی ایما پر بنایا گیا۔ اس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد کی نگرانی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کا براہ راست رکن نہیں ہے۔ فروری 2012 میں پاکستان ایف اے ٹی ایف کے گرے ممالک کی فہرست میں تھا، بعد ازاں پاکستان کی قابل ستائش کاوشوں سے گرے ممالک سے نکالا گیا تھا۔ چند ممالک پاکستان کو گرے ممالک میں شامل کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کے نئے طریقہ کار پر تحفظات ہیں۔