خبرنامہ پاکستان

ڈونلڈٹرمپ کے فیصلے کو بڑا دھچکا لگا،خورشیدشاہ

ڈونلڈٹرمپ کے فیصلے کو بڑا دھچکا لگا،خورشیدشاہ

اسلام آباد؛(ملت آن لائن)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ قراردادکی منظوری دنیامیں امن کیلئےنیک شگون ہے، فلسطین کےحق میں ووٹ سےثابت ہوااقوام عالم کاضمیر زندہ ہے، قراردادکی منظوری سےڈونلڈٹرمپ کےفیصلے کو بڑا دھچکا لگا۔ اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں قرارداد منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے انتشار کے خلاف ووٹ دے کرامن کا راستہ چنا، قراردادکی منظوری دنیامیں امن کیلئےنیک شگون ہےخورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کےحق میں ووٹ سےثابت ہوا اقوام عالم کاضمیر زندہ ہے، اقوام عالم کا ضمیر نہ خریدا جاسکتا ہے نہ طاقت سے ڈرایا جاسکتا ہے۔ یروشلم سے متعلق امریکی فیصلے کو اقوام متحدہ نے مسترد کردیا قائد حزب اختلاف نے کہا کہ قرارداد کی منظوری سے ڈونلڈٹرمپ کے فیصلے کو بڑا دھچکا لگا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اہم اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے تل ابیب سے امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف قرار داد کو کثرت رائے منظور کرلیا گیا تھا۔ امریکی متنازع فیصلے کے خلاف قرارداد کے حق میں 128 اور مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے گئے جب کہ 35 ممالک نے جنرل اسمبلی اجلاس میں رائے دہی سے اجتناب کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ علاقے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ امریکا یروشلم کے خلاف آنے والی قرارداد کو اقوام متحدہ میں پہلے ہی ویٹو کرچکا ہے۔