خبرنامہ پاکستان

ڈپٹی اٹارنی جنرل عبد الرشید اعوان نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(ملت آن لائن)ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان عبدالرشید اعوان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل عبدالرشید اعوان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان عبدالرشید اعوان نے اپنا استعفیٰ صدر ممنون حسین کو بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ عبدا لرشید اعوان کو 24 ستمبر 2014 کو بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا تھا۔