خبرنامہ پاکستان

ڈیزل کا پرمٹ لیا تھا لیکن اسے بیچ کر پیسے کس کو دیے؟ جانیے حیرت انگیز انکشاف

ڈیزل کا پرمٹ لیا تھا لیکن اسے بیچ کر پیسے کس کو دیے؟

اسلام آباد (ملت آن لائن) مولانا فضل الرحمان نے ڈیزل کا پرمٹ لینے بارے خود اعتراف کیا ہے، جمعیت علماء اسلام (ف)کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پیش آنے والے ایک واقعہ کے بارے میں بتایا اور کہا کہ یہ واقعہ مجھے مجلس عاملہ کے ایک ممبر نے سنایاہے، مولانا فضل الرحمان کے بارے میں یہ بالکل نہیں کہا جا سکتا کہ وہ نظر آئیں کہ آ رہے ہیں یا جا رہے ہیں، ان کے بارے میں کبھی نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کسی چیز کے حق میں ہیں یا خلاف ہیں، ان کے بارے میں یقین کے ساتھ کبھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ان کا موقف کیا ہو گا۔ جمعیت علمائے اسلام کی مجلس عاملہ نے مولانا فضل الرحمان سے پوچھا کہ کیا آپ نے ڈیزل کا پرمٹ لیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ پوچھنے کی جرات بھی ایک ممبر نے ہی کی، اس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے پرمٹ کے بارے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجاہدین کو پیسے چاہیے تھے، اسی لیے میں نے وہ پرمٹ فروخت کرکے انہیں پیسے دے دیے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید کا کہناہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیزل کا پرمٹ لینے بارے خود اعتراف کیا ہے