خبرنامہ پاکستان

ڈیموں کی تعمیرمیں اسٹیٹ بینک نے بھی حصہ ڈال دیا

اسٹیٹ بینک کا

سپریم کورٹ کی جانب سے ملک میں پانی کی قلت کے پیش نظرڈیموں کی تعمیر کیلئے قائم فنڈ میں اسٹیٹ بینک نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا۔
ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک شمس الحسن نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ گورنراسٹیٹ بینک اورتمام ملازمین کی 2روزکی تنخواہیں فنڈ میں دی جائیں گی۔

شمس الحسن کا کہنا تھا کہ پانی آج کانہیں آنےوالی نسلوں کامعاملہ ہے، آبی ذخائرکسی بھی ملک کیلئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم تعمیرفنڈکی اپ ڈیٹ آن لائن موجودہے اور بینکوں کی 16ہزارشاخوں میں کہیں بھی فنڈزجمع کرائے جا سکتے ہیں۔ فنڈکی معاونت میں کوئی رکاوٹ نہیں آنےدیں گے۔