خبرنامہ پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر آفریدی کے دفاع کو آگئے

ڈی جی آئی

ڈی جی آئی ایس پی آر آفریدی کے دفاع کو آگئے

لاہور:(ًلت آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اکثر و بیشتر ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں مختلف سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق سے متعلق معاملات پر اظہار خیال کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج بے گناہ شہریوں کے حق خود آرادیت اور آزادی کی جدوجہد کو دبانے کے لیے ان پر گولیاں برسا رہی ہے، حیرت ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کہاں ہیں اور وہ اس خونریزی کو روکنے کی کوشش کیوں نہیں کر رہے؟’

Shahid Afridi

@SAfridiOfficial
Appalling and worrisome situation ongoing in the Indian Occupied Kashmir.Innocents being shot down by oppressive regime to clamp voice of self determination & independence. Wonder where is the @UN & other int bodies & why aren’t they making efforts to stop this bloodshed?

1:21 PM – Apr 3, 2018
19.7K
18.1K people are talking about this
Twitter Ads info and privacy

شاہد آفریدی کی ٹوئیٹ کی دیر تھی کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور بھارتیوں نے بوم بوم آفریدی پر تنقید کے ٹوکرے برسانے شروع کردیئے۔

ان ہی میں سے ایک بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گوتم گھمبیر بھی تھے، جنہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد آفریدی پر طنز کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

گوتم نے لکھا، ‘شاہد آفریدی کی کشمیر اور اقوام متحدہ سے متعلق ٹوئیٹ پر کیا کہنے کو رہ جاتا ہے؟ آفریدی اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو ان کی ڈکشنری میں ‘انڈر 19’ کے زمرے میں آتا ہے۔ میڈیا سکون سے رہے، شاہد آفریدی نو بال پر آؤٹ کا جشن منارہے ہیں’۔

Gautam Gambhir

@GautamGambhir
Media called me for reaction on @SAfridiOfficial tweet on OUR Kashmir & @UN. What’s there to say? Afridi is only looking for @UN which in his retarded dictionary means “UNDER NINTEEN” his age bracket. Media can relax, @SAfridiOfficial is celebrating a dismissal off a no- ball!!!

4:50 PM – Apr 3, 2018
37.8K
20.5K people are talking about this
Twitter Ads info and privacy

گوتم گھمبیر کی اس ٹوئیٹ کے بعد پاکستانی بھی شاہد آفریدی کے دفاع کو آگئے، حتیٰ کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنے ڈاتی اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کرکے گوتم گھمبیر اور بھارتیوں کو کرارا جواب دے ڈالا۔

میجر جنرل آصف غفور نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک میچ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی، جس میں شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے آخری اوور میں لگاتار 2 چھکے لگا کر بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

Asif Ghafoor
@peaceforchange
18h
Replying to @peaceforchange
And that’s the way for you ?? …. @SAfridiOfficial pic.twitter.com/tqGVP2bQxk

Asif Ghafoor
@peaceforchange
And that’s how @SAfridiOfficial did… pic.twitter.com/uqaPdUVv4P

9:38 PM – Apr 3, 2018

2,160
1,122 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں شاہد آفریدی، بظاہر کسی بات پر گوتم گمبھیر سے الجھتے نظر آئے۔

میجر جنرل آصف غفور نے بھارتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا، ‘برائے مہربانی اپنی آگ مقامی طور پر ہی بجھائیں، شاہد آفریدی ہمارا قومی ہیرو اور آواز ہے۔’
Asif Ghafoor
@peaceforchange
18h
No one can! Especially you. Please locate fire locally and read complete. @SAfridiOfficial is our national pride and voice!! https://twitter.com/ndtv/status/981192757019627521 …

Asif Ghafoor
@peaceforchange
And that’s the way for you ?? …. @SAfridiOfficial pic.twitter.com/tqGVP2bQxk

8:58 PM – Apr 3, 2018
View image on Twitter
2,839
1,431 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy

جواباً شاہد آفریدی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے پیغام کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایک پرانی تصویر شیئر کی، جس میں وہ بھارتی فینز اور پرچم کے ساتھ تصویر بنواتے نظر آئے۔

اس تصویر کے ساتھ شاہد آفریدی نے لکھا، ‘ہم سب کی عزت کرتے ہیں اور یہ ایک کھلاڑی کی پہچان ہے لیکن جب بات انسانی حقوق کی ہو تو ہم بے گناہ کشمیریوں کے لیے بھی ویسے ہی انسانی حقوق کی امید رکھتے ہیں۔’

View image on Twitter
View image on Twitter

Shahid Afridi

@SAfridiOfficial
We respect all. And this is an example as sportsman. But when it comes to human rights we expect the same for our innocent Kashmiris.

10:38 PM – Apr 3, 2018
16.8K
8,383 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy

واضح رہے کہ رواں ہفتے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر معصوم لوگوں پر گولیاں چلادیں جبکہ بعدازاں جنازوں میں شریک افراد پر بھی پیلٹ گنوں سے فائر کیے گئے، ان واقعات میں 15 سے زائد بے گناہ کشمیری شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔