خبرنامہ پاکستان

ڈی جی احتساب کمیشن کا تقرر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کریں گے‘عمران خان

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ڈی جی احتساب کمیشن کا تقرر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کریں گے‘ خیبرپختونخوا حکومت صوبائی اسمبلی میں بل بھی پیش کرے گی‘ احتساب کمیشن چیف جسٹس کو رپورٹ کرے گا تاکہ حکومتی اثر و رسوخ نہ ہو۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ڈی جی احتساب کمیشن کا تقرر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کریں گے خیبرپختونخوا حکومت صوبائی اسمبلی میں بل بھی پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کمیشن چیف جسٹس کو رپورٹ کرے گا تاکہ حکومتی اثر و رسوخ نہ ہو۔