خبرنامہ پاکستان

ڈی جی رینجرز پنجاب کا فیض آباد کا دورہ

ڈی جی رینجرز پنجاب کا فیض آباد کا دورہ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) تحریک لبیک یارسول اللہ قائدین کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد فیض آباد کے قریب کنٹینرز ہٹانے کیلئے کرین پہنچا دی گئی۔ڈی جی رینجرز اظہر نوید حیات نے فیض آباد کا دورہ کیا اور 8 اطراف سے آنیوالی سڑکوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر رینجرز حکام نے فیض آباد پل پر دھرنا منتظمین کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں جلد علاقہ خالی کی درخواست کی جس پر دھرنا منتظمین نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا فیض آباد کو جلد خالی کر دیں گے۔اظہر نوید نے رینجرز افسران کو پہلے ایکسپریس وے کھلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سڑک پر لگائے گئے خیمے مظاہرین کی مدد سے ہٹائے جائیں۔ کنٹینرز ہٹاتے ہی ٹریفک کی بحالی کا عمل شروع ہو گیا جبکہ دھرنے کے مقام پر صفائی بھی جاری ہے۔