خبرنامہ پاکستان

کئی بار کہہ چکا ہوں کہ فوج اور عدلیہ پر بیان بیازی نہ کریں، وزیراعظم

وزیراعظم نے

کئی بار کہہ چکا ہوں کہ فوج اور عدلیہ پر بیان بیازی نہ کریں، وزیراعظم

اسلام آبابد:(ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ کابینہ اور پارلیمانی اجلاس میں یہ کہہ چکے ہیں کہ فوج اور عدلیہ پر بیان بازی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر طلال چوہدری اور دانیال عزیز کے الفاظ سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو انہیں عدلیہ سے معافی مانگ لینی چاہیے۔
سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا
وزیراعظم نے کہا کہ ملکی فوج اور عدلیہ کے خلاف بیان بیان کی نہ آئین و قانون میں کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کو منظر عام پر لائیں گے اور انہیں شرمندہ کریں گے۔
’پرویز مشرف عدالتی حکم پر باہر گئے‘
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ عدالتی حکم پر ملک سے باہر گئے تھے اور اگر عدالت آج حکم جاری کردے تو ہم انہیں واپس لانے کی کوششیں مزید تیز کردیں گے‘‘۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ 30 سال پہلے حلقے کی عوام کی خواہش پر آزاد امیدوار کےطور پر الیکشن لڑا، میں نے کبھی پارٹی تبدیل نہیں کی اور نہ کبھی خیال آیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص پارٹی چھوڑ کرغلطی کرجائے اور پھر واپس آجائے تو گنجائش ہوتی ہے، بہت سےلوگوں پر پارٹی چھوڑنےکا دباؤ تھا، کوئی برداشت کرسکا اور کوئی نہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت میں آپ کا کام پالیسیوں کو بہتر بنانا ہوتاہے،میں نے پالیسیوں کو آگے بڑھایا ہے، موجودہ حکومت نے جو کام کیے اس کی مثال 65 سال میں نہیں ہے۔
’وزیراعظم کیلئے ن لیگ کے حتمی امیدوار کا فیصلہ انتخابات کے بعد ہوگا‘
اس سوال کے جواب میں کہ ن لیگ آئندہ انتخابات کے بعد کسے وزیراعظم کا امیدواربنائے گی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگلے وزیر اعظم کے لیے ن لیگ کے حتمی امیدوار کا فیصلہ انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔
اگلے وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے، صدر (ن) لیگ نواز شریف
انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کیلئے حتمی امیدوار کا فیصلہ پارٹی اس وقت کرتی ہے، جب الیکشن ہوجاتا ہے ، اور اکثریت مل جاتی ہے، مجھے امید ہے کہ ن لیگ انتخابات میں اکثریت حاصل کرلے گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ شہباز شریف کے بارے میں جو خبر آئی تھی وہ باضابطہ اعلان نہیں تھا تو وزیراعظم نے کہا کہ باضابطہ اعلان آفیشل ذرائع سے آئے گی۔
’الیکشن میں فتح میں شہباز شریف کا اہم کردار ہوگا‘
انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ شہباز شریف پارٹی کے سینئر ترین آدمی ہیں، پارٹی کے لیے انہوں نے بہت کچھ کیا ہے اور اس الیکشن میں جو ہم فتح حاصل کریں گے اس میں بھی شہباز شریف کا اہم کردار ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں جو محنت کی ہے اور ایک فرق دکھایا ہے وہ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں ایک بڑا واضح فرق ہے اور یہ ہر شخص محسوس کرتا ہےاور قبول کرتا ہے، ہمارے بدترین مخالف بھی شہباز شریف کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی الزام نہیں لگاتے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ عام انتخابات میں اصل مقابلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ہوگا یا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ہوگا تو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے ہر حلقے میں مختلف ماحول ہوتاہے۔
’راؤ انوار کو پکڑنےکی پوری کوشش کررہےہیں‘
نقیب اللہ قتل کیس میں مطلوب راؤ انوار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کِلنگ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ راؤ انوار کو پکڑنےکی پوری کوشش کررہےہیں، انہیں چاہیے تھا کہ وہ خود عدالت میں پیش ہوتے اور اپنا دفاع کرتے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ عدالت میں پیش نہ ہونا راؤ انوار کے حق میں نہیں ہے، عدالت میں پیش نہ ہوکر راؤ انوار خود کو قصور وار ٹھہرا رہا ہے۔
’ہم چاہتے ہیں پاک امریکا تعلقات بہتر رہیں‘
پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہےکہ امریکا کا صدر اس طرح کے بیانات دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا کو اپنی امداد کا حساب کرنا ہے تو آفیشل طور پر ایک درخواست بھیجی جائے جس کے بعد بیٹھ کر حساب کرلیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ امداد نہ ملنے کے باوجود پاکستان تو چل رہاہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاک امریکا تعلقات بہتر رہیں، ہم نے کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔ افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کے مسائل کا حل مذاکرات اور بات چیت سےہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ ہوتا ہے اس کا سب سےزیادہ اثر پاکستان پر پڑتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افغانستان اپنے مسائل کو مذاکرات سے حل کرے۔
’ممبئی حملوں کے آج تک کوئی شواہد نہیں دیے گئے‘
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ کلبھوشن پاکستان میں جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا گیا اور اس کوموت کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ممبئی حملوں کے آج تک کوئی شواہد نہیں دے گیے، ہم نے کئی بار کہا ہےکہ ممبئی حملے کے شواہد فراہم کریں ہم ایکشن لیں گے۔