خبرنامہ پاکستان

کئی ممالک میں پلی بارگین قوانین موجود، اطلاق مختلف

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) کرپشن کیسوں میں ملزموں سے لوٹی ہوئی رقم واپس لینے کیلئے امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، بھارت، آسٹریلیا، کینیڈا اور اٹلی سمیت کئی ممالک میں قوانین موجود ہیں، جن کا اطلا مختلف پہلوؤں اور کیسوں کی نوعیت کے مطابق کیا جاتا ہے، تاہم کئی ممالک میں پلی بارگین کرنے والوں کو سزاؤں سمیت رقوم کی برآمدگی میں تحفیف میں سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے، جبکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں بے نامی جائیدادوں اور کسی تیسرے شخص کے نام پر اثاثے بنانے یا منتقل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے قوانین موجود ہیں۔