خبرنامہ پاکستان

کائنات قتل کیس کےمجرم عمران کوعمرقید کی سزا

زینب کے قاتل عمران علی کیخلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک اور فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ایک اور بچی سے زیادتی پرمجرم کو تین بارعمر قید اور تیئس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بچی سے زیادتی اور قتل کے کیس کی سماعت۔ ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالرؤف وٹو نے دلائل دئیے۔

زینب سمیت دیگر ننھی بچیوں کے قاتل عمران کو ایک اور کیس میں پچیس لاکھ روپے جرمانہ، جب کہ بیس لاکھ پچپن ہزار روپے دیت ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے زینب سمیت سات بچیوں کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت سفاک قاتل کو اب تک اکیس مرتبہ سزائے موت کا فیصلہ سنا چکی ہے۔ مجرم عمران کو مختلف دفعات کے تحت سزائیں سنائی گئیں۔