خبرنامہ پاکستان

کارکنان یقین رکھیں ٹکٹس پرکوئی سفارش نہیں چلے گی،عمران خان

کارکنان یقین رکھیں ٹکٹس پرکوئی سفارش نہیں چلے گی،عمران خان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے عمران خان نے الیکٹ ایبلزکوپارٹی میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹ ایبلز الیکشن کی سائنس سمجھتے ہیں،کارکنان یقین رکھیں ٹکٹس پرکوئی سفارش نہیں چلے گی۔ سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں جہانگیرترین، شاہ محمود قریشی، پرویزخٹک ، شفقت محمود، عثمان ڈار، رمیش کمار، اعجازچوہدری، عامرکیانی شریک ہوئے جبکہ ملک بھر سے پی ٹی آئی کے صوبائی اور مرکزی عہدیداران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کےنئےضابطہ اخلاق کی منظوری دی گئی، عمران خان نے الیکٹ ایبلز کو پارٹی میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹ ایبلز اچھے اور برےہوسکتے ہیں مگر الیکشن کی سائنس سمجھتے ہیں، 1997 اور 2002 کے انتخابات میں الیکٹ‌ ایبلز نہیں تھے تو الیکشن ہارے۔
عمران خان نے سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ذمہ داروں کوانتخابات کی بھرپورتیاری کرنا ہے، الیکشن لڑنے کے لئے الیکشن کی سائنس سمجھنا ضروری ہے، الیکشن لڑنےکی سائنس میانوالی کےانتخاب میں سمجھ میں آئی۔ چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے لئےحالیہ دنوں میں الیکٹ ایبلز کوپارٹی میں شامل کیا، لوگ سمجھتےہیں کہ الیکٹ ایبلز کا مطلب گالی یاکرپشن ہے، لوگ کہتےہیں پہلے نظریاتی لوگ تھے آج کل الیکٹ ایبلز آگئے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے تجزیہ کارکہتے تھےآپ کےپاس الیکشن لڑنےوالا کوئی نہیں،اب کہتےہیں آپ کےپاس سب کےسب الیکٹ ایبلز آگئے، ہم نے تجزیہ کاروں کی سن کرالیکشن نہیں لڑنا۔ عمران خان کا خطاب میں کہنا تھا کہ کارکنان یقین رکھیں ٹکٹس پرکوئی سفارش نہیں چلےگی، ٹکٹس کافیصلہ میرٹ پراورپارلیمانی بورڈکرےگا، خیبر پختونخوا سے ایک سفارش آئی تھی،صاف صاف بتادیاکوئی سفارش نہیں مانیں گے۔