خبرنامہ پاکستان

کارکنوں کی قدرنہ کرنے والی جماعتیں آج انتشارکا شکار ہیں، آصف زرداری

زرداری نے رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی نواز شریف کی تجویز مسترد کردی

کارکنوں کی قدرنہ کرنے والی جماعتیں آج انتشارکا شکار ہیں، آصف زرداری

اسلام آباد :(ملت آن لائن) سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ کارکنوں کی قدر نہ کرنیوالی جماعتیں آج اندرونی انتشار کا شکار ہیں، کارکن شہید ہوسکتے ہیں تو وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کیوں نہیں بن سکتے؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداروں سےخطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کارکنان کی قدر کی ہے، قربانیاں دینے والے کارکن وزیراعظم، وزیراعلیٰ، چیئرمین سینیٹ، وزیر یا سینیٹر کیوں نہیں بن سکتے؟ آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم پاکستان کا نام لیے بغیر اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی قدر نہ کرنیوالی جماعتیں آج اندرونی انتشار کا شکارہیں، ایسی جماعتیں مصنوعی سیاسی پارٹیاں ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے کارکنان کو عزت دی ہے جبکہ دیگرسیاسی جماعتیں کارکنوں کو بڑےعہدے نہیں دیتیں، اپنے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اور بلاول کو محترمہ بی بی شہید کے جانثار اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں۔ مستقبل نوجوانوں کاہےاورپی پی نے نوجوانوں کو نوجوان قائد دیا ہے، کارکنان محنت اورلگن سے آئندہ انتخابات جیتنے کی تیاری کریں، جیالے سیاسی میدان میں مخالفین کو شکست دینے کا حوصلہ رکھتے ہیں، کارکن بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کریں اوران کی طاقت بنیں۔