خبرنامہ پاکستان

کالا باغ ڈیم کی تعمیر کےسلسلےمیں نظرثانی درخواست خارج

اسلام آباد:(اے پی پی) سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق نظر ثانی درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے درخواست میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے حکومت وقت کو ہدایات دینے سے متعلق نظر ثانی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلےمیں قرار دیا کہ درخواست آئین کے آرٹیکل 184 تین کے زمرے میں نہیں آتی، اس لئے اسے خارج کیا جاتا ہے- سپریم کورٹ اس سے قبل بھی کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے حکومت وقت کو ہدایات دینے سے متعلق درخواست کو خارج کرچکی ہے۔ فیصلے پر نظر ثانی کے لیے انجینئرنگ سٹڈی فورم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔