خبرنامہ پاکستان

کالعدم بی ایل اے کارہنما قومی دھارے میں شامل

کالعدم: (ملت+اے پی پی) بی ایل اے کے سوشل میڈیا گروپ کا سربراہ قومی دھارے میں شامل ہوگیا ہے۔ سرنڈر کرنے کی تقریب ایف سی مدد گار سینٹر کوئٹہ میں ہوئی،صوبائی وزیرداخلہ اور ترجمان بلوچستان حکومت نے بلخ شیربادینی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بلخ شیر بادینی کاہمارےپاس آناخوش آئند ہے۔ سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ بلخ شیربادینی تین سال تک نوشکی میں مختلف کارروائیوں میں ملوث رہا، بعد میں وہ بیرون ملک چلاگیاتھا۔ کوئٹہ میں صوبائی وزیر داخلہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بلخ شیر بادینی نے کہا کہ کم عمری اور نادانی کے باعث کالعدم تنظیم میں شامل ہوا۔